بغیر ہیلمٹ قیدیوں سے ملاقات کیلئے رشتہ داروں کو چنچل گوڑہ جیل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں
حیدرآباد 29 اگسٹ (سیاست نیوز) موٹر سیکل سواروں کو ٹریفک قواعد کا پابند بنانے کی ایک کوشش کے طور پر چنچل گوڑہ جیل کے حکام نے جیل میں اپنے رشتہ داروں اور دوست احباب سے ملاقات کے لئے آنے والے موٹر سیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے کا لزوم عائد کیا ہے اور کہاکہ جو ہیلمٹ استعمال نہیں کرتے اُنھیں قیدیوں سے ملاقات کے لئے جیل کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جیل کے باہر ایک بڑا بورڈ لگایا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ ہیلمٹ نہیں تو اندر داخلہ بھی نہیں۔ قیدیوں کے عزیز و اقارب نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ جیل حکام نے پہلے سے اطلاع دیئے بغیر اچانک یہ پابندی لگائی ہے۔
