حیدرآباد 11 جولائی : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کیلئے جدید ٹکنالوجی کے استعمال کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ ریاست میں حال میں تقرر کئے گئے 113 نئے اسسٹنٹ موٹر وہیکل انسپکٹرس کے ساتھ ریاست گیر سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے ۔ ان سب کو فیلڈ سطح پر گاڑیوں کی چیکنگ کرنے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گاڑیوں کی تنقیح کیلئے ٹکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی جائے گی ۔ اس کے ایک حصے کے طور پر الکٹرانک انفورسمنٹ ( ای انفورسمنٹ ) آلات کے استعمال کا منصوبہ ہے ۔ 8.4 کروڑ روپئے کا تخمینہ تیار کرکے حکومت کو پیش کیا گیا ۔ ریاست میں سڑک حادثات میں زیادہ تر حادثات کی بنیادی وجہ تیز رفتار گاڑیاں چلانا ہے ۔ گاڑی چلانے رفتار کی جو حد ہے اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور ٹریفک قواعد کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ جو حادثات کی بڑی وجہ بن رہی ہیں ۔ ریاست میں گذشتہ سال سڑک حادثات میں 25,971 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے خلاف جملہ 11.31 لاکھ مقدمات درج کئے گئے ۔ گاڑیوں کی اسپیڈ کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے 40 اسپیڈ گنس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک اسپیڈ گن کی قیمت 7 لاکھ روپئے ہے ۔ جملہ 40 گنس کی خریدی کے لیے 2.8 کروڑ روپئے خرچ ہونے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ فی الحال گاڑیوں کی چکنگ کے دوران انفورسمنٹ عملہ وہیکل چیک رپورٹ کو مینول میں درج کررہے ہیں ۔ اس عمل میں تاخیر کی وجہ سے زیادہ گاڑیوں کا معائنہ نہیں کیا جارہا ہے ۔ 2