نشہ میں گاڑیاں چلانا جرم نرمل میں روڈ سیفٹی پروگرام سے ضلع ایس پی کا خطاب
نرمل /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) روڈ سیفٹی پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر آج منی این ٹی آر اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں کے علاوہ ضلع کلکٹر محترمہ ابھیلاشا ابھینو آئی ایس ایس ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے خطاب کرتے ہوئے ہیلمٹ کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ اپنی قیمتی زندگیوں کی حفاظت کرنا چاہئے ۔ ٹریفک کے قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے نوجوانوں کو مشورہ دیا اور کہا کہ کوئی بھی ٹو وہیلر گاڑی بغیر انشورنس اور چلانے کو لائیسنس بھی درکار ہے ۔ ورنہ ٹریفک کی خلاف ورزی کے جرم میں مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر و ایس پی نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ اور بغیر سیٹ بیلٹ کے گاڑی چلانا مناسب نہیں ہے ۔ بالخصوص حالات نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کی ہر وقت تنقیع کی جارہی ہے ۔ پولیس اپنے فرائض میں کوئی کوتاہی نہیں کرے گی ۔ان اعلی عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا کہ دوست احباب یا رشتہ داروں کو تقاریب کے موقع پر تحفہ میں ہیلمٹ دیا کریں۔ ہیلمٹ کے تعلق سے کئی ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر اس تقریب میں شرکت کرنے والوں کو ہیلمٹ بھی دئے گئے بعد ازاں ایک ریالی منظم کی گئی جس کو ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو اور ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ریالی کا آغاز کیا ۔ شہ نشین پر ضلع ایڈیشنل ایس پی مسٹر اوپیندر ریڈی کے علاوہ اے ایس پی نرمل مسٹر راجیش مینا آئی ایس پی کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔