ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی

   

رانگ سائیڈ پر 2 ہزار ، بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر 200 روپئے جرمانہ
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : سٹی ٹریفک پولیس نے حادثات کو گھٹانے کیلئے قواعد کو مزید سخت بنایا ہے ۔ ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے پر 200 روپئے ، رانگ سائیڈ گاڑی چلانے پر 2 ہزار روپئے جرمانہ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جرمانہ کے ساتھ 35 روپئے سرویس چارجس بھی وصول کیا جائیں گا ۔ اسپاٹ چالان کی صورت میں سرویس چارجس سے استثنیٰ رہے گا ۔ اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس سربراہ وشوا پرساد نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ ٹریفک قواعد پر سختی سے عمل آوری کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی ٹریفک پولیس کو ہدایت دی ہے ۔ اسی دوران زیر التواء چالانس کو کلیر کرنے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ ابھی تک شہر کے تینوں کمشنریٹ حدود میں ہیلمٹ رول پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے ، ٹریفک پولیس ڈیجیٹل کیمروں سے ( نان کانٹاکٹ ) چالانس جنریٹ کیا جار ہے ہیں۔ ماضی میں ہیلمیٹ نہ پہننے پر 35 روپئے سرویس چارج کے ساتھ 135 روپئے جرمانہ وصول کیا جاتا تھا ۔ اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے جملہ 235 روپئے وصول کیا جائے گا ۔ 2
( اسپاٹ کانٹاکٹ ) چالان میں صرف 200 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ چند دن قبل تک رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کرنے پر اسپاٹ چالانس کے ساتھ کیس رجسٹرڈ کرتے ہوئے 1000 روپئے جرمانہ عائد کیا جاتا تھا ۔ چارج شیٹ داخل کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جاتا تھا ۔ اب رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ 2