ٹریفک پولیس کا خانگی سنیما گھر کے اشتراک سے اقدام
حیدرآباد ۔ /30 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے آج ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے والے 50 شہریان کو فلم ٹکٹس بطور انعام پیش کئے ۔ پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے پی وی آر سنیما کے ساتھ شراکت داری کے تحت ایسے ڈرائیورس کو انعامات سے نوازنے کا فیصلہ کیا جو گزشتہ 15 سال میں ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے ٹریفک چالانات سے بچ رہے ہیں ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے 50 شہریان کو گفٹ کوپنس اور فلم ٹکٹس حوالے کئے ۔ پی وی آر سنیما کے جنرل منیجر امیت تیارگی اور ایڈیشنل کمشنر ٹریفک انیل کمار کی نگرانی میں فلم ٹکٹس شہریان کے حوالے کئے گئے ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر نے کہا کہ حیدرآباد ٹریفک پولیس ایسے شہریان کی نشاندہی کرے گی جو تمام ٹریفک قوانین بشمول ہیلمٹ کا استعمال ، درست نمبر پلیٹ کے علاوہ ٹریفک سگنلس پر گاڑی روکنے کی پابندی وغیرہ شامل ہے ۔
