فٹ پاتھس پر قبضہ جات اور شیڈس کو منہدم کرنے مہم کا آغاز
حیدرآباد۔17۔اکٹوبر(سیاست نیوز) ’حیڈرا‘ تالابوں اور کنٹوں کے علاوہ نالوں پر موجود قبضہ جات کی برخواستگی کے بعد اب شہر حیدرآباد میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور آج اس سلسلہ میں کمشنر ’حیدرا‘ مسٹر اے وی رنگاناتھ نے اڈیشنل کمشنر حیدرآباد ٹریفک پولیس مسٹر وشوا وراپرساد سے ملاقات کرتے ہوئے دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے اقدامات کے متعلق تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ فٹ پاتھس پر موجود قبضہ جات اور اپنی جائیدادوں کے آگے نکلے ہوئے شیڈس کو منہدم کرنے کے سلسلہ میں ’حیڈرا‘ کی جانب سے مہم کا آغاز کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ کمشنر ’حیدرا‘ مسٹر اے وی رنگاناتھ نے بتایا کہ ’حیڈرا‘ نے شہر میں ٹریفک نظام کو باقاعدہ بنانے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کے طور پر ڈی آر ایف عملہ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فٹ پاتھس پر موجود قبضہ جات اور سڑکوں پر کئے گئے قبضوں کو برخواست کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔3