ٹریفک پولیس سے بدسلوکی پر ایک شخص کو سزا

   


حیدرآباد : /3 نومبر (سیاست نیوز) ٹریفک سب انسپکٹر سے بدسلوکی کرنے والے ایک شخص کو سکندرآباد کی ایک مقامی عدالت نے 15 دن کی سزاء سنائی ۔ /9 ستمبر کو تیولی جنکشن سکندرآباد پر ٹریفک پولیس اسٹیشن بیگم پیٹ سے وابستہ سب انسپکٹر ایس سرینواس نے موٹر سائیکل سوار جی ہری داس کو روک کر گاڑی کے دستاویزات طلب کئے تھے جس پر موٹر سائیکل سوار نے مبینہ طور پر ٹریفک پولیس عملہ سے بحث و تکرار کرتے ہوئے ان سے بدسلوکی کی اور قانونی فرائض انجام دینے سے انہیں روکا ۔ جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے سکندرآباد کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے اسے قصور وار قرار دیتے ہوئے 15 دن کی سزاء سنائی ۔ ٹریفک پولیس نے ملزم کے خلاف بطور شواہد ویڈیوز بھی داخل کئے تھے ۔ ب