ٹریفک پولیس ملازم کے ساتھ بدسلوکی اور دھمکی ایک گرفتار

   

حیدرآباد /10 مارچ ( سیاست نیوز ) ٹریفک پولیس ملازم کے ساتھ بدسلوکی اور انہیں دھمکانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 3 مارچ کی شام نوراسپور چوراہے پر ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک کانسٹیبل چندرا شیکھر پر حملہ کرنے والے شخص گنیش کمار سنگھ 42 سال کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ صنعت نگر علاقہ کا ساکن گنیش کمار سنگھ جو پیشہ سے ایک خانگی کمپنی میں سوپروائزر کی خدمات انجام دیتا تھا ۔ یہ شخص نشہ کی حالت میں دھت اپنی موٹر سائیکل پر نرساپور چوراہے سے گذر رہا تھا ۔ اس نے ایک موٹر سائیکل کو اپنی موٹر سائیکل سے ٹکر دی اور بحث و تکرار کرنے لگا ۔ اس دوران ٹریفک کانسٹیبل شکھیر وہاں پہونچا اور اس نے دریافت کرنا شروع کیا ۔ اس دوران گنیش نے شیکھر کے گریباں کو پکڑ کر اس کی رسوائی کی اور دھمکیاں دینے لگا ۔ شیکھر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گنیش کمار سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔