ٹریفک پولیس کے ٹریننگ پروگرام کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے سرویجانا فاونڈیشن کے اشتراک سے کل ریفریشر ٹریفک ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام میں ٹریفک مینجمنٹ اینڈ انفورسمنٹ ، ٹریفک قواعد کے نفاذ میں ٹریفک پولیس کا رول ، ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانا اور عوام میں بیداری پیدا کرنا جیسے پہلووں کا احاطہ کیا جائے گا ۔ اس کے پہلے بیاچ میں تمام رینکس کے 150 ٹریفک پولیس عملہ نے شرکت کی اور یہ ٹریننگ آئندہ دو ماہ تک جاری رہے گی ۔ پی وسوا پرساد ، ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ( ٹریفک ) ، حیدرآباد نے کمیوٹرس کی سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قواعد کے سختی کے ساتھ نفاذ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔