عوام کی سہولت کیلئے حکومت کا فیصلہ، اسکیم سے بھرپور استفادہ کی اپیل
حیدرآباد : /30 مارچ (سیاست نیوز) ٹریفک چالانات پر ڈسکاؤنٹ کے مثبت نتائج حاصل ہونے اور عوام کی جانب سے اس کا بھرپور استعمال کرنے کے نتیجہ میں ریاستی حکومت نے چالانات کی ادائیگی کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی ۔ ریاستی وزیر داخلہ جناب محمود علی نے آج اعلان کیا کہ عوام کی سہولت کیلئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ٹریفک چالانات پر ڈسکاؤنٹ کی تاریخ کو /31 مارچ سے بڑھاکر /15 اپریل کردی گئی ہے ۔ جناب محمود علی نے کہا کہ 2 کرو ڑ 40 لاکھ چالانات جن کی مالیت 840 کروڑ روپے ہے جس میں 250 کروڑ کی رقم جمع کی گئی ہے اور ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے والوں میں 52 فیصد افراد موٹر سائیکل سوار ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو کوئی بھی اسکیم کا اب تک استفادہ نہیں کریں ہیں اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چالانات ڈسکاؤنٹ کے ذریعہ ادا کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ ای چالان ویب سائیٹ کے علاوہ می سیوا کاؤنٹر سے بھی ٹریفک کے چالانات کی ادائیگی کی جاسکتی ہے ۔ حیدرآباد، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں ٹریفک چالانات کی ادائیگی کے عمل میں تیزی اور مثبت ردعمل کے بعد تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے یکم مارچ سے چالانات میں رعایت کا اعلان کیا تھا جس سے بھاری تعداد میں عوام نے استفادہ کیا اور 2.50 کروڑ سے زیادہ چالانات ادا کئے گئے۔ تاریخ میں توسیع سے توقع ہیکہ عوام مزید استفادہ کریں گے۔ ب