بغیر ہیلمٹ اور اوور اسپیڈ ڈرائیونگ کے چالانات کی کثرت
حیدرآباد۔/26 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹریفک چالانات کے ذریعہ تقریباً 534 کروڑ روپئے کی عوام سے وصولی کی گئی ۔ حیدرآباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں ایک سال میںجملہ ایک کروڑ 49 لاکھ 3ہزار 556 چالانات کئے گئے جن سے 533.95 کروڑ کی آمدنی ہوئی ۔ ٹریفک قواعد پر عمل آوری کیلئے حکومت سے سخت اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔ سب سے زیادہ چالانات ہیلمٹ کے عدم استعمال پر ہیں۔ مجموعی چالانات کا 37.33 فیصد ہیلمٹ سے متعلق ہیں جبکہ تیز رفتار ڈرائیونگ چالانات 27.2 فیصد ہیں۔ ٹریپل رائیڈنگ چالانات کا فیصد10.2 ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہیلمٹ کے عدم استعمال پر ایک کروڑ ایک لاکھ 22 ہزار 37 چالانات کے ذریعہ 199.17 کروڑ روپئے بطور جرمانہ وصول کئے گئے۔ تیز رفتار ڈرائیونگ کے تحت 14 لاکھ 59 ہزار 333 چالانات کئے گئے جن سے 145.93 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ رانگ سائیڈ ڈرائیونگ کے 777334 کیس سے 85.41 کروڑ کی آمدنی ہوئی ۔ ٹریپل رائیڈنگ کے تحت 461716 چالانات کے ذریعہ 55.28 کروڑ کی آمدنی ہوئی ۔ لائسنس نہ ہونے پر 362817 چالانات کئے گئے جن سے 16.64 کروڑ حاصل ہوئے۔ اوور لوڈنگ کے 269669 چالانات سے 3.23 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ سیل فون ڈرائیونگ کے 141144 کیس میں 14.1 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ ریڈ لائٹ خلاف ورزی کے 112957 معاملات میں 11.29 کروڑ حاصل ہوئے۔ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کے 120436 چالانات سے 1.20 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ گنجائش سے زائد مسافرین کو بٹھانے پر 30220 چالانات سے 0.7 کروڑ کی آمدنی ہوئی۔ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کے 9978 معاملات درج کئے گئے جن سے 0.43 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ر