ٹریفک ڈی سی پی ساؤتھ زون کا دورہ چارمینار پولیس اسٹیشن

   

حیدرآباد 8 ستمبر (سیاست نیوز) ٹریفک ڈی سی پی ساؤتھ زون وینکٹیشورلو نے آج چارمینار پولیس اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے گنیش نمرجن جو چارمینار سے نیاپل تک نمرجن کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور عہدیداروں کو جھاڑیوں کی صفائی، کھمبوں کے بیچ میں آنے والے کیبل کو ہٹاتے ہوئے انھیں صحیح مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت دی اور ساتھ ہی مابقی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے گنیش جلوس کو بہ آسانی گزارنے کے تمام اقدامات کرنے کو کہا۔ اے سی پی چارمینار کے لکشمن، ٹریفک انسپکٹر سریندر بھی موجود تھے۔ ش