حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ٹریفک پولیس کو ڈیوٹی کے دوران کافی مشکلات سے گذرنا پڑتا ہے ۔ ان کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ سڑک کے درمیان کھڑے ہو کر ٹریفک کو کنٹرول کریں ۔ ڈیوٹی کا وقت ختم ہونے پر ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے ۔ لیکن ایک ٹریفک کانسٹبل غریب ماں سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس کے بیٹے کو ٹیوشن پڑھا رہا ہے ۔ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد ہاتھ میں چھیڑی پکڑ کر ٹیچر بن جاتا ہے ۔ فٹ پاتھ پر ہی طالب علم کو پڑھا رہا ہے ۔ سارجنٹ پرکاش گھوش مغربی بنگال ریاست کے کولکتہ میں ساوتھ ایسٹ ٹریفک گارڈ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے ۔ وہ جس علاقہ میں ڈیوٹی انجام دے رہا ہے وہیں سڑک کے کنارے ایک خاتون اسٹریٹ فوڈ فروخت کرتی ہے ۔ گھر نہیں ہونے کی وجہ سے فٹ پاتھ پر ہی بچے کے ساتھ رہتی ہے ۔ اس خاتون کا بیٹا مقامی گورنمنٹ اسکول میں زیر تعلیم ہے ۔ بچے کی تعلیم میں عدم دلچسپی پر اس خاتون نے اس پولیس کانسٹبل سے اس کی شکایت کی ۔ جس پر اس کانسٹبل نے بچہ کو روزانہ ٹیوشن پڑھانے کا اس کی ماں سے وعدہ کیا ۔ روزانہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد پولیس کانسٹبل بچے کے پاس پہونچکر اس کو پڑتا ہے ۔۔ ن