ٹریلر ٹرک کی ٹکر میں 30 افراد ہلاک

   

گوئٹے مالا سٹی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گوئٹے مالا کے 30 شہری اس وقت ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے جوایک ٹریلر ٹرک نے انہیں زوردار ٹکر دیدی۔ یہ حادثہ ناہوآلا مستقر میں پیش آیا۔ میونسپل فائر فائٹرس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سیسیلو چاکاج نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 30 افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی گئی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ یہ حادثہ انتہائی المناک حالات میں رونما ہوا۔ مہلوکین کا گروپ دراصل ایک حادثہ کے مقام پر جمع ہوا تھا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ مذکورہ بالا 30 افراد جائے حادثہ کا جائزہ ہی لے رہے تھے کہ ایک دیگر تیز رفتار ٹریلر ٹرک نے انہیں ٹکر دیدی۔ گوئٹے مالا ایک وسطی امریکی ملک ہے جس کی آبادی 16.5 ملین افراد پر مشتمل ہے۔ یہاں پر سڑک حادثات اکثر و بیشتر رونما ہوئے ہیں اور ٹریفک قوانین کو یکسر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔