ٹرینس کی منسوخی / جزوی منسوخی

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : گنتکل ڈیویژن کے بولاواری پلی اسٹیشن پر الیکٹرانک انٹر لاکنگ کے پیش نظر ٹریفک بلاک کے باعث بعض ٹرینس کو منسوخ / جزوی منسوخ کیا گیا ہے ۔ چنانچہ ہبلی جنکشن ، تروپتی انٹرسٹی پاسنجر کو 7 ، 8 ، 9 ، 10 اور 11 فروری کو منسوخ کیا گیا ہے اسی طرح کڑپہ ، ارکونم پاسنجر کو کڑپہ ۔ رینی گنٹہ اسٹیشنس کے درمیان 7 ، 8 ، 9 ، 10 اور 11 فروری کو جزوی منسوخ کیا گیا ہے ۔۔