ٹریننگ کے لئے جموں وکشمیرجائیں گے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی، جنرل بپن راوت نے دی منظوری

,

   

ایک طرف جہاں ویسٹ انڈیزدورہ کے لئے ٹیم انڈیا کا اعلان ہوگیا ہے۔ وہیں دوسری طرف وکٹ کیپرمہندر سنگھ دھونی کو بھی انڈین آرمی کے ساتھ ٹریننگ کی منظوری مل گئی ہے۔ آرمی ذرائع کی خبروں کے مطابق ایم ایس دھونی کو انڈین آرمی کے ساتھ ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

خود آرمی چیف بپن راوت نے دھونی کی ٹریننگ کو منظوری دی ہے۔ دھونی آئندہ کچھ دنوں تک فوج کی پیرا شوٹ ریجمنٹ بٹالین کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ دھونی کی ٹریننگ جموں وکشمیر میں بھی ہوگی۔ حالانکہ آرمی نے دونی ایکٹیوآپریشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی ہے۔

حال ہی میں میڈیا میں خبرآئی تھی کہ مہندرسنگھ دھونی سیاچن بارڈر پرجانا چاہتے ہیں۔ اب آرمی ذرائع کے حوالے سے خبرسامنے آرہی ہے کہ دھونی جموں وکشمیرمیں ٹریننگ کریں گے۔ ایسے میں یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ دھونی کا سیاچن جانے کا خواب بھی پورا ہو سکتا ہے۔۔

آپ کو بتادیں کہ مہندر سنگھ دھونی پہلے بھی جمون وکشمیر جاچکے ہیں۔ سال 2017 میں دھونی جموں وکشمیر کے بارہمولہ گئے تھے، جہاں انہوں نے آرمی کی طرف سے منعقدہ کرکٹ میچ میں بطورمہمان حصہ لیا تھا۔ دھونی اس میچ کو آرمی کویونیفارم پہن کرہی دیکھنے پہنچے تھے۔