انڈین ریلویز کو کم از کم 5 لاکھ روپئے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے کیونکہ بھاری برانڈ جیسے جاگوار، ہندویئر اور سیرا کی ٹائلٹ فٹنگس دکن اکسپریس اور ممبئی سی ایس ایم ٹی۔ گدگ اکسپریس سے چوری کرلئے گئے ہیں۔ حکام نے کہا کہ مارچ سے اس طرح کے سرقہ کی مختلف وارداتیں پیش آئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان ٹرینوں کو حال ہی میں 60 لاکھ روپئے کی لاگت پر عصری بنایا گیا تھا۔ ٹائلٹ فٹنگس جیسے ٹیاپس، فلشر والووز اور دیگر اشیاء چوری کئے گئے ہیں۔