ٹرینوں میں اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاسکے کرایہ میں 25فیصد کمی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:ریلوے بورڈ نے وندے بھارت سمیت سبھی ٹرینوں کے اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس میں سفر کرنے والوں کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ وندے بھارت سمیت سبھی ٹرینوں کے اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کے کرایہ میں 25 فیصد تک کی کمی کی جائے گی۔ ریلوے بورڈ نے سبھی زون سے ان ٹرینوں میں رعایتی کرایہ منصوبہ شروع کرنے کو کہا ہے جن میں گزشتہ 30 دنوں میں مسافروں کی تعداد 50 فیصد سے کم رہی ہے۔ ریلوے بورڈ نے ایک حکم میں کہا ہے کہ وندے بھارت، انوبھوتی اور وسٹاڈوم بوگیوں والی سبھی ٹرین میں اے سی چیئر کار اور ایگزیکٹیو کلاس کے کرایہ میں مسافروں کی تعداد کی بنیاد پر 25 فیصد تک کی تخفیف کی جائے گی۔ حکم کے مطابق کرایہ میں رعایت ٹرانسپورٹیشن کے مسابقتی میڈیم کے کرایہ پر بھی منحصر کرے گا۔