ٹرینوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کے ضمن میں وزارت ریلوے کا بڑا قدم، سی سی ٹی وی کیمرے ہونگے نصب

   

نئی دہلی: ٹرینوں میں خواتین اور بچوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے وزارت ریلوے نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ وزارت ریلوے متعدد ٹرینوں کے تقریباً 15,000 ڈبوں کے اندر 705 کروڑ روپے کے بڑے آرڈر میں سی سی ٹی وی نصب کرے گی۔ اس میں راجدھانی، دورنتو اور شتابدی جیسی پریمیم ٹرینوں کے 14,387 کوچز کے ساتھ ساتھ ای ایم یو، ایم ای ایم یو اور ڈی ای ایم یو جیسی مسافر ٹرینیں شامل ہوں گی۔