شادنگر 14 / مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شاد نگر پولیس اسٹیشن ہاؤز آفیسر کی حیثیت سے تین ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے موقع پر منعقدہ وداعی تقریب سے ٹرینی آئی پی ایس آفسر ریتی راج نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹرینگ ایک ایسے وقت شروع ہوئی کہ جب ملک کورونا وائرس کی وباء سے لڑرہا تھا۔ اور کے دوران محکمہ پولیس اور مقامی عوام کا بھر پور تعاون رہا۔شادنگر میں ٹرینگ کے دوران روزآنہ کئی ایک نئے نئے کیسیس اور کئی کیسیس کا سامنا کرنا پڑا آئی پی ایس ریتی راج نے مزید کہا اتحاد ہی ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں ہر ایک کے تعاون بے حد ضروری قرار دیا۔ انہوں نے پولیس ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوران ڈپوٹی پولیس ملازمین کسی بھی طرح کے ذہنی میں نہ رہیں۔ اور اپنی خدمات بخوبی انجام دینے کی کوشیش کریں۔ بہتر خمت کے ذریعہ سماج میں اور محمکہ میں اپنی پہچان بنایں۔ اور آنے والے افسران کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تربیت کے دوران بہت سی چیزیں معلوم ہوئیں۔ اس کے باوجود میں نے اپنی ڈیوٹی بہتر طور اور بخوبی انجام دینے کی بھر پور کوشیش کی۔ دوران ڈیوٹی کئی ایک معاملات کا سامنا کرنا پڑا۔اور کئی ایک معاملارت اور واقعات سے آگہاہی حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران میرے آعلی عہدیدروں اور مقامی پولیس کے علاوہ مقامی عوام کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔ اے سی پی شادنگر سریندر نے آئی پی ایس آفیسر ریتی راج کی خدمات کی شتائش کی اور انکے تین ماہ کے خدمات کو سراہا۔ خاتون آئی پی ایس افسر ریتی راج نے اپنی تربیت مکمل کی ہے۔ انہوں نے اس موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے پولیس اور عوام میں پہچان حاصل کی ہے اور وہ گذشتہ تین ماہ سے رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر ٹاؤن پولیس اسٹیشن ہاؤس آفیسر کی حیثیت سے خدمت انجام دی۔ اس موقع پر انسپکٹرس سریدھر کمار ، رام کرشن اور چندرابابو کے علاوہ مختلف پولیس اسٹشنوں کے ایس آئز اور دیگر پولیس ملازمین موجود تھے۔