وشاکھاپٹنم 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )آندھرا پردیش میں وشاکھا ایکسپریس ٹرین کا انجن کوچس سے علیحدہ ہوگیا ۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا ۔ یہ ٹرین بھوبنیشور اور سکندرآباد کے درمیان چلتی ہے ۔ انجن بوگیوں کے بغیر 10 کیلومیٹر تک دوڑتا بھی رہا جس کے بعد اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ ٹرین کے مسافرین محفوظ ہیں ۔