حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر ایک اور ٹرین میں سفر کے دوران ایک دو افراد ٹرین حادثات میں ہلاک ہوگئے۔ یہ دو علحدہ واقعات کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے۔ تاہم اتفاق کی بات یہ ہے کہ دونوں ہی واقعات میں متوفی افراد کا نام پون ہے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق18 سالہ پون جو طالب علم تھا عطا پور علاقہ میں رہتا تھا اس نے کل عمدہ نگر اور بدویل کے درمیان ٹرین کے آگے خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 22 سالہ پون جو پرنٹنگ پریس میں کام کرتا تھا کل صنعت نگر ریلوے اسٹیشن پر ٹرین میں سفر کے دوران پلیٹ فارم نمبر 2 اور تین کے درمیان ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔