ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /18 جون ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 50 سالہ وینکٹیش گوڑ جو پوتائی پلی علاقہ میڑچل کا ساکن تھا ۔ یہ شخص مولی علی اور چیرلہ پلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے ٹرین حادثہ میں 57 سالہ انیل کمار سنگھ جو بلارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے بھی ملکاجگیری ریلوے ا سٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 سے اس شخص کی نعش کو دستیاب کرلیا ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق یہ شخص پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔