حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ضعیف خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی ذرائع کے مطابق 32 سالہ نرسمہلو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نارائن یپٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے ٹرین حادثہ میں 60 سالہ انیتنا اماں جو ناگسان پلی وقارآباد علاقہ کے ساکن شخص انجیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔