ٹرین حادثہ میں تلنگانہ کا کوئی مسافر زخمی نہیں

   

حیدرآباد۔/3 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اڈیشہ ٹرین حادثہ میں تلنگانہ کے مسافرین سے متعلق تفصیلات کے حصول کیلئے حکومت اڈیشہ اور ریلوے حکام سے ربط پیدا کیا ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر حکام نے اڈیشہ حکومت اور ریلوے اتھاریٹیز کو بچاؤ اور راحت کے کاموں میں ہر ممکن تعاون کا پیشکش کیا۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے حکومت کو اطلاع ہے کہ تاحال تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسی مسافر کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ عہدیدار ریلوے حکام سے مسلسل ربط میں ہیں تاکہ بچاؤ اور راحت کاری کاموں کی تکمیل کے بعد مسافرین سے متعلق تفصیلات حاصل کی جاسکی۔ر