حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) ٹرین میں سفر کرنے کے دوران مشتبہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر ایک جونئیر آرٹسٹ فوت ہوگئی ۔ محبوب نگر کے شادنگر ریلوے اسٹیشن پر یہ واقعہ پیش آیا ۔ یہاں 26 سالہ جوتی فوت ہوگئی ۔ جوتی ایک بنک میں ملازمت کرتی تھی ۔ جس کو فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا شوق تھا اور وہ جونئیر آرٹسٹ کی حیثیت سے فلم انڈسٹری میں داخلہ لیا تھا اور فلم انڈسٹری سے وابستہ ہوگئی تھی جوتی سنکرانتی تہوار کیلئے اپنے آبائی مقام کڑپہ جاکر واپس ہو رہی تھی ۔ لڑکی ٹرین میں سوگئی اور جب شادنگر اسٹیشن پہونچی تو وہ پریشان ہوگئی دراصل جوتی کو کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر اترنا تھا ۔ جوتی جب شادنگر اسٹیشن پہونچی اور ٹرین سے اتر گئی جیسے ہی اسے علم ہوا کہ یہ کاچی گوڑہ نہیں شادنگر ہے تو پھر جوتی ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں تھی کہ مشتبہ طور پر ٹرین سے گرکر فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس محبوب نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع