ٹرین سے گرنے پر ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /16 جنوری (سیاست نیوز) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب چلتی ہوئی ٹرین سے گرجانے کے نتیجہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ 40 سالہ کے مرلی متوطن کتور ضلع محبوب نگر کل شام یوسف گوڑہ اور فلک نما کے درمیان ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر چلتی ٹرین سے گرپڑا ۔ اس حادثہ میں مرلی برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ ایک اور واقعہ میں ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے بموجب 36 سالہ شیخ شریف کاچی گوڑہ اور ودیا نگر ریلوے اسٹیشن کے درمیان پٹریاں عبور کررہا تھا ۔ اس حادثہ میں شریف برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے مذکورہ افراد کی نعشوں کو سرکاری ہاسپٹل بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔