حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) چلتی ہوئی ٹرین سے گرنے کے نتیجہ میں ایک تاجر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 24 سالہ محمد احمد جو پیشہ سے تاجر اور کوڈی پلی کا متوطن تھا۔ وہ 11 اپریل کو بذریعہ ٹرین کاروبار کے سلسلہ میں حیدرآباد آرہا تھا اور بلارم ۔ سکندرآباد کے درمیان ریلوے پٹریوں پر چلتی ہوئی ٹرین سے حادثاتی طور پر گر پڑا اور گاندھی ہاسپٹل منتقلی کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ ریلوے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب