نئی دہلی: وزارت ریلوے نے جمعہ کو ٹرینیں چلانے کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب تمام ٹرینیں پہلے کی طرح چلیں گی یعنی اب ٹرینیں پرانے نمبر سے اور پرانے کرایہ پر چلیں گی۔ وزارت نے اب خصوصی نمبر کے طور پر چلنے والی ٹرین کو باقاعدہ ٹرین نمبر پر چلانے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم کے بعد مسافروں کو ریل کرایہ میں راحت ملے گی۔ کوویڈ کے دوران شروع ہونے والی ٹرینوں کی خصوصی حیثیت کی وجہ سے مسافروں کو زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑ رہا تھا