ٹرین مسافرین کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ڈی آر ایم ریلوے سے نماندگی

   

بودھن ۔ بودھن کی طلبہ تنظیم کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے حیدرآباد ریلوے ڈیویژن کے مینجر شرت چندرن کے دورہ بودھن کے موقع پر جے اے سی کنوینر شیواکمار جنید احمد اور سچن پٹیل عمران خاں ناگاراجو نوین وغیرہ نے ڈی آر ایم ریلوے سے ملاقات کرکے انہیں ٹرین سے سفر کرنے والے مسافرین کے مسائل سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران بند کردی گئی ریلوے سرویس کا پھر سے آغاز کرنے اور اس دوران اچانک برخواست کردہ شکرنگر، ایڑپلی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو چند منٹ کے لئے توقف کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی شرت چندرن سے خواہش کی۔ ڈیویژنل مینجر شرت چندرن نے جے اے سی قائدین کے سوالات کے مفصل جوابات دیتے ہوئے بتایا بہت جلد بودھن کے لئے مزید ایک ٹرین شروع کی جائے گی اور انہوں نے انکشاف کیا کہ اعلیٰ حکام کو بودھن تک کے لئے مزید چار ٹرینیں شروع کرنے کی تجاویز روانہ کی گئی۔