حیدرآباد۔/13 اپریل، ( سیاست نیوز) ٹرین میں بم نصب کرنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چہارشنبہ کی صبح ساڑھے دس بجے وشاکھاپٹنم تا ممبئی جانے والی ٹرین میں بم نصب کرنے کی اطلاع ریلوے پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے دی تھی۔ اس اطلاع کے بعد ٹرین کے پاسنجرس میں سنسنی پھیل گئی اور مکمل ٹرین کی تلاشی لی گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی تعینات کردیا گیا تھا۔ ہنگامی حالت میں وشاکھاپٹنم ۔ لوکمانیہ تلک ٹرین کو قاضی پیٹ۔ ورنگل اور کونارک ایکسپریس چرلہ پلی میں روک کر تمام بوگیوں کی تلاشی لی گئی جس پر اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ ریلوے پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فون پر اطلاع دینے والے شخص کا پتہ چلایا اور سری رام نگر کالونی بہادر پلی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ٹی کارتک کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران کارتک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ریلوے پولیس کی چوکسی اور مستعدی کا پتہ لگانے کی غرض سے بم کی جھوٹی اطلاع دیا تھا۔ ریلوے پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ب