ٹرین میں خاتون کی زچگی، میڈیسن طالبہ نے مدد کی

   

حیدرآباد: 14 ستمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد۔ویزاگ دورنتو ٹرین میں ایک خاتون کی زچگی کے لئے میڈیکل طالبہ نے مدد کی۔اس خاتون کا تعلق اے پی کے سریکاکلم سے ہے۔اس کو ٹرین میں ہی درد شروع ہوگئے،یہ ٹرین کچھ ہی دیر میں انکاپلی اسٹیشن پہنچے والی تھی۔اس خاتون کو درد میں مبتلا پاکر اس میڈیسن کی طالبہ جو اسی کوچ میں سفر کررہی تھی نے اس خاتون کی مددکی۔اس خاتون کے ارکان خاندان نے مسرت کااظہار کیا اور کہاکہ زچہ اور بچہ دونوں محفوظ ہیں۔ٹرین میں سوار تمام افراد نے اس میڈیسن کی طالبہ کو مبارکباد پیش کی جس نے اپنے سفر کے دوران خاتون کی جان بچائی۔اس ٹرین کے انکاپلی اسٹیشن پر رکنے کے بعد اس واقعہ کی اطلاع اس خاتون کے ارکان خاندان اور دیگر مسافرین نے متعلقہ حکام کو دی۔دونوں زچہ اوربچہ کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں دونوں کی صحت بہتر بتائی گئی ہے۔