حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) ٹرین میں سرقہ کرنے والی شاطر خاتون کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی جی آر پی نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلاٹ فام پر 31 سالہ منجولہ ساکن بانسواڑہ کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ شکایت کے اندرون 24 گھنٹے خاتون سارق کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان ضبط کرلیا ۔ اس نے کاچیگوڑہ اسٹیشن پر واردات کی تھی ۔ شکایت گذار اوپندر کے مطابق ٹرین سے دو بیاگوں کا سرقہ کیا گیا تھا جس کی شکایت کے بعد چوکس ریلوے پولیس نے اس خاتون کو گرفتار کرلیا ۔ع