مسروقہ زیورات ، لیاپ ٹاپ اور سیل فونس ضبط
ڈی ایس پی سید نعیم الدین جاوید کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ٹرین میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والے دو عادی سارقین کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ آر پی ایف اور جی آر پی کی جانب سے کی گئی مشترکہ کارروائی میں دو سارق 30 سالہ آزاد خاں ساکن صفدر نگر متوطن ہریانہ اور 33 سالہ پٹھان وسیم خاں ساکن سرور نگر متوطن ناگپور مہاراشٹرا کو گرفتار کرلیا ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران ڈی ایس پی ریلوے پولیس سید نعیم الدین جاوید نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان سارقین کے قبضہ سے 6 لاکھ روپئے مالیتی طلائی زیورات کے علاوہ 9 سیل فون اور ایک لیاب ٹاپ کو ضبط کرلیا گیا ۔ کاروبار میں نقصان کے بعد پٹھان وسیم خاں نے مالی طور پر پریشان آزاد خاں کے ساتھ مل کر ٹرین میں سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہا تھا ۔ یہ دونوں 6 مقدمات میں ملوث ہیں ۔۔ ع