حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) ٹرین میں سفر کے دوران سیل فون میں مصروفیت ایک نوجوان لڑکی کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ یہ واقعہ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 22 سالہ اشوینی جو سکندرآباد کے علاقہ سیتاپھل منڈی کے ساکن شخص رامچندر کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی پیشہ سے خانگی ملازم بتائی گئی ہے ۔ یہ لڑکی سیتاپھل منڈی تا نیچر کیور بذریعہ ٹرین سفر کر رہی تھی کہ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب لڑکی کے ہاتھ سے سیل فون چھوٹ گیا اور وہ فوری طور پر سیل فون کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور لڑکی جس ٹرین میں سفر کر رہی تھی اسی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
کھیل کے دوران موٹر سائیکل گرنے سے کمسن کی موت
حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) مکان میں رکھی بیوی کی موٹر سائیکل سے کھیل ایک کمسن بچہ کی موت کا سبب بن گیا ۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 3 سالہ لڑکا جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن کامیش کا بیٹا اپنے مکان میں رکھی ہوئی موٹر سائیکل پلسر پر کھیل رہا تھا کہ موٹر سائیکل اس بچہ پر گر گئی اور وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ شدید زخمی حالت میں اس کمسن کے والدین نے اس بچہ کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔