حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین میں عصمت ریزی کی کوشش کا واقعہ ابھی تازہ ہی تھا کہ ایک اور واقعہ پیش آیا ۔ جہاں کمسن لڑکی کی دھمکاکر عزت لوٹنے کی ناکام کوشش کی گئی ۔ یہ واقعہ اوڈیشہ سے سکندرآباد آرہی ٹرین میں پیش آیا ۔ شکایت پر ریلوے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا گیا کہ 16 سالہ لڑکی افراد خاندان کے ساتھ سفر کر رہی تھی ۔ جیسے ہی ٹرین کیلجار اسٹیشن کے قریب رات تقریباً 2 بجے پہونچی یہ واردات پیش آئی ۔ لڑکی واش روم کیلئے گئی اور لڑکی کو تنہا دیکھ کر بدمعاش بھی لڑکی کے پیچھے چلا گیا ۔ وہ بھی لڑکی کے ساتھ واش روم میں داخل ہوگیا اور لڑکی سے دست درازی کرکے ویڈیو کو تیار کرلیا اور ویڈیو دیکھاکر اس لڑکی سے اپنی جنسی خواہش کی تکمیل تھا ۔ لڑکی نے والدین کو تفصیل بتائی اور ٹرین جیسے ہی سکندرآباد پہونچی والدین نے پولیس میں شکایت درج کردی اور ریلوے پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع