ٹرین نے باراتیوں کی ویان کو ٹکر دیدی، دس افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے شمال مغربی علاقہ میں ایک ایسی ریلوے کراسنگ جہاں کوئی نگرانکار نہیں تھا، ایک ٹرین نے شادی کے باراتیوں کو لے جانے والی ویان کو ٹکر دیدی۔ یہ حادثہ ڈھاکہ سے 145 کیلو میٹر دور الہا پاڑہ میں رونما ہوا۔ ویان میں 14 افراد سوار تھے جو ایک شادی میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ مقامی پولیس سربراہ کوشک احمد نے یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ ویان ڈرائیور نے آنے والی ٹرین کو نہیں دیکھا اور شدید ٹکر کے بعد آٹھ افراد بشمول دولہا دلہن جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو ہاسپٹل میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے۔