حیدرآباد 27جولائی(یواین آئی) اے پی کے انامیاضلع نندلور ریلوے اسٹیشن پر اُس وقت سنسنی پیدا ہوئی جب کنیا کماری سے پونے جانے والی جینتی ایکسپریس کے اے سی کوچ سے دھواں نکلنے لگا۔ دھواں دیکھتے ہی مسافر خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے اور فوراً گارڈ کو اطلاع دی گئی۔ریلوے عملہ نے فوری ریل کو نندلور اسٹیشن پر روک دیا۔ عملے نے تفصیلی معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ریل کے پہیوں کے قریب، بریک کے حصہ سے دھواں اٹھ رہا ہے ۔ مرمت کا کام فوری طور پر انجام دے کر مسئلہ حل کیا گیا۔مرمت کے بعد ٹرین کو بحفاظت روانہ کیا گیا۔