ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے سے ٹریفک میں خلل

   

بکسر: بہار میں پنڈت دین دیال اپادھیائے دانا پور ریل سیکشن کے ڈمراو ں ریلوے اسٹیشن کے قریب اتوار کی صبح تقریباً 11:50 بجے پارسل ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔جس کے باعث ریلوے سیکشن کی ڈاو ن ریلوے لائن پر تین گھنٹے سے زائد سے آپریشن درہم برہم ہے ۔ اس واقعے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ اسی دوران آرپی ایف اور جی آرپی کے اہلکار موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ٹرین کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ دوسری جانب ریلوے کے مکینیکل ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی موقع پر پہنچ کر جلد کارروائی شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔