ٹرین کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

   

نینی تال،4دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے لال کواں میں منگل کی دیر رات ایک شخص کی ریل گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔موصول اطلاع کے مطابق کل دیر رات لال کواں ریلوے اسٹیشن میں ایک ریل گاڑی کو پٹلائن لے جایا جارہا تھا تبھی ریلوے لائن پار کرتے وقت موتی رام کشیپ (32)کی شنٹنگ کررہی ریل گاڑی کی زد میں آنے سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔وہ راجیو نگر،بنگالی کالونی کا رہنے والاتھا۔ریلوے پولیس نے لاش کو قبضے میں لے لیا۔لاش کا پنچ نامہ بھرکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہلدوانی بھیج دیا گیا ہے ۔

سابق ڈی پی آر او سمیت دیگرگرام پنچایت سکریٹریز کے خلاف مقدمہ
دیوریا:04 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے ضلع دیوریا میں پرفارمنس گرانٹ فنڈ گھپلہ معاملے میں سابق ڈسٹرکٹ پنچایت راج آفیسر ،15 ایچ ڈی او پنچایت،479 گرام پنچایت سکریٹریز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے 537 گرام پنچایتوں کو مالی سال 2016۔17 میں 187 کروڑ روپئے حکومت کی جانب سے گرام پنچایتوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے جاری کیا گیا تھا۔ اس رقم میں خرد بردکی خبر ملنے کے بعد حکومت نے اس کی جانچ کرائی جس میں گھپلے کا پردہ فاش ہوا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ویجیلنس لکھنؤ لکھنؤ کے انسپکٹر انل کمار یادو کی تحریر پر کل شام صدر کوتوالی میں اس وقت کے ڈی پی آر او شیتلا پرساد سنگھ،سلیم پور، رودر پور، بیتالپور، بنکٹا، برہج، بھلو انی، غور ا بازار،لار، رامپور کارخانہ کے اے ڈی اوپنچایت کے ساتھ ہی 479 گرام پنچایتوں کے اس وقت کے سکریٹریز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔