حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ کے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 20 سالہ پون کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ضلع نیلور کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پون کمار ایس آر نگر علاقہ کے ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص بیگم پیٹ اور نیچر کیور کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔