حیدرآباد۔27 جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں موسلادھار بارش کے نتیجہ میں ریل کی پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے سبب کئی ٹرینوں کو منسوخ کردیا گیا ۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق سرپور کاغذ نگر۔ سکندرآباد‘ سکندرآباد۔سرپور کاغذ نگر‘ تین ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جزوی طور پر جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں تروپتی ۔کریم نگر ‘ کریم نگر ۔تروپتی ‘ سکندرآباد ۔ سرپور کاغذ نگر ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حسن پرتی اور ورنگل کے درمیان موجود ریلوے ٹریک پر پانی جمع ہونے کے سبب کئی ٹرینوں کا رخ تبدیل کردیا گیا اور بعض ٹرینوں کے ٹریک تبدیل کرتے ہوئے انہیں معمول کے مطابق چلانے کے اقدامات کئے گئے ۔م