نامپلی ریلوے پولیس کی چوکسی سے بڑی سازش ناکام ، 14 رکنی ٹولی گرفتار
حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ٹرین کے ذریعہ منتقل کئے جارہے گانجہ کے بڑے ذخیرے کو ریلوے پولیس نے ضبط کرلیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے چوکسی کے ساتھ اقدامات کرتے ہوئے ایک بڑی سازش کو ناکام بنادیا اور 336 کیلو گانجہ کو ضبط کرتے ہوئے 14 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں 7 خواتین شامل ہیں ۔ یہ ٹولی گانجہ کو ویزاک سے ممبئی منتقل کر رہی تھی ۔ ایل ٹی ٹی ایکسپریس میں اے سی بوگیوں کے ذریعہ گانجہ کو منتقل کیا جارہا تھا جیسے ہی ٹرین وائزاک سے ممبئی کیلئے روانہ ہوکر لنگم پلی ریلوے اسٹیشن پہونچی ریلوے پولیس نامپلی نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے گانجہ اسمگلرس کو گرفتار کرلیا ۔ ٹرین سے 25 لگیج بیاگس ضبط کرلئے گئے ۔ جس میں گانجہ رکھا گیا تھا جس کی کل مالیت 67 لاکھ بتائی گئی ہے ۔ ریلوے ڈی ایس پی حیدرآباد اربن مسٹر چندرا بھانو نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ۔ گانجہ کے خلاف جاری مہم کے آغاز ہی سے ریلوے پولیس نے غیر معمولی چوکسی اختیار کئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس گانجہ کو سال نو تقاریب کے علاوہ کرسمس تہوار کے موقع پر فروخت کرنے کی تیاری کی جارہی تھی ۔ ع