ٹرین کے ساتھ سیلفی … دو نوجوانوں کی جان لے لی

   

حیدرآباد۔/13فروری، ( سیاست نیوز) سیلفی ان دنوں ایک جنون کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ محفل خوشی کی ہو یا پھر غم کا ماحول‘ لوگ سیلفی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں حد تو یہ ہوگئی کہ اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی میت اور ارتھی کے ساتھ بھی سیلفی لی جارہی ہے تاکہ ریکارڈ رہے۔ سیلفی کے اس جنون نے کئی افراد کی جان لے لی ہے لیکن نوجوان نسل سدھرنے تیار نہیں۔ سیلفی کیلئے پانی میں غرقابی، عمارتوں کی چھت سے گرنے اور ٹریفک حادثات کا شکار ہونے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ مغربی بنگال کے مدنا پور میں گذرتی ٹرین کے سامنے سیلفی لینے کی حماقت نے دو نوجوانوں کی جان لے لی جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کوسی ندی کے ریلوے برج پر داخلہ منع ہے لیکن اکثر نوجوان گذرتی ٹرین کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے ممنوعہ برج پر جاتے ہیں۔ 3 افراد نے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن وہ ٹرین کے پہنچنے تک بے قابو رہے اور زد میں آگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوانوں کا ایک گروپ پکنک منانے کیلئے پہنچا تھا لیکن وہ لوکل ٹرین کی زد میں آگئے۔ 2 برسر موقع ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ ر