حیدرآباد ۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) نامپلی ریلوے اسٹیشن پر اس وقت سنسنی پیدا ہوگئی جب پولیس نے ٹرین کی ایک کوچ سے نعش کو برآمد کیا۔ تاہم پولیس کو اس نعش کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش بلارم ٹرین کی ایک کوچ سے برآمد ہوئی۔ ریلوے پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد نعش کو منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ریلوے پولیس نامپلی اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔