ٹرین ۔ڈبل ڈیکر بس تصادم، 10افراد ہلاک

   

میکسیکو سٹی، 9 ستمبر (یو این آئی) میکسیکو میں ٹرین اور ڈبل ڈیکر بس میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجہ میں 10افراد ہلاک اور 61زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ میکسیکو سٹی میں پیش آیا ہے ، ریلوے انتظامیہ نے بتایا مال بردار گاڑی معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب روادواں تھی کہ ڈبل ڈیکر بس اچانک پٹری پر آگئی اور حادثہ رونما ہوا ۔ انتظامیہ نے بس ڈرائیوروں کو تلقین کی ہیکہ ریلوے سگنلز کے احکامات کی پاسداری کریں۔ ریاست میکسیکو کے اٹارنی جنرل نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 7 خواتین اور 3مرد شامل ہیں۔