مدہول میں ایک روزہ ہڑتال ، پروفیسر کودنڈا رام کو یادداشت پیش، تعاون کی اپیل
مدہول۔/2ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدہول نئی آبادی چوراہے پر آج تلنگانہ جنا سمیتی(TJS) مدہول صدر سردار ونود کمار کی زیر قیادت ٹریپل آئی ٹی باسر کے مسائل کے حل کو لیکر ایک روز ہڑتال پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پروفیسر کودنڈا رام صدر جنا سینا سمیتی تلنگانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدہول بی جے پی صدر راما دیوی نے اس ہڑتال میں شرکت کر تے ہوئے ان کی تائید کی۔ اس موقع پر مدہول وی آر اے کی جا نب سے بھی ایک تحریری یاداشت پروفیسر کودنڈارام کو دی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ وی آر اے کے مسائل کو حل کر نے میں ان کی مدد کریں۔ بعد ازاں سردار ونود کمار صدر جنا سینا تعلقہ مدہول نے بات کر تے ہوئے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ باسر ٹریپل آئی ٹی کے بنیادی مسائل کے مکمل حل ہو نے تک ٹی جے ایس باسر ٹریپل آئی ٹی طلباء کے حقوق کیلئے جدوجہد کر تی رہیںگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو طالب علم ٹریپل آئی ٹی کاخودکشی کرکے ہلاک ہوا اس کے ورثاء کو مالی امداد فراہم کی جائے۔ طلباء پر جو کیس درج کئے گئے ان کو برخواست کیا جائے، ان کے بنیادی مسائل جن کو لیکر وہ ہڑتال کررہے تھے۔ ٹی جے ایس کے نظام آباد ، عادل آباد و دیگر اضلاع کے بھی ذمہ داران نے شرکت کر تے ہوئے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ پروفیسر کو دنڈا رام نے کہاکہ باسر مدہول جنا سینا سمیتی صدر سردار ونود کمار کی جا نب سے ٹریپل آئی ٹی کے مسائل کے حل کے تعلق سے ان کی جو جدوجہد ہے قابل ستائش ہے ۔ٹریپل آئی ٹی باسر تعلیم کے میدان میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ ایسی یونیور سٹی میں غریب بچے جو ذہین ہوتے ہیں داخلہ حاصل کر تے ہیں مگر تلنگانہ حکومت کی جا نب سے ٹریپل آئی ٹی طلباء کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ان کے مسائل کو حل کرنے میں حکومت تلنگانہ مکمل ناکام ہو چکی ہے۔آج تلنگانہ میں ہر طرف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں مگر چیف منسٹر تلنگانہ ملک کی دیگر ریاستوں میں جاکر تلنگانہ ریاست کے ترقیاتی کام بتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کئی سال سے ٹریپل آئی ٹی باسر میں وائس چانسلر کا تقرر نہیں کیا گیا طلباء کو بنیادی سہولتیں تک فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔اس بات کولے کر طلباء نے کئی دنوں تک احتجاج کیا۔