ٹریپل رائیڈنگ کیخلاف مہاراشٹرا پولیس کی کارروائی

   

٭ مہاراشٹرا پولیس نے ٹریپل رائیڈنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے بالی ووڈ فلم ’’3 ایڈیٹس‘‘ کی تصویر کا استعمال کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’ٹریپل سیٹ جانے نہیں دیں گے تجھے‘‘۔ تصویر میں بتایا گیا ہے کہ اداکار عامر خان، آر مادھون اور شرمن جوشی ایک گاڑی پر ہیلمیٹ کے بغیر ٹریپل سواری کررہے ہیں۔ مہاراشٹرا پولیس کے پوسٹر میں ایک اور تصویر بتائی گئی ہے جس میں اداکار مادھون نے اپنی حقیقی زندگی کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں ہیلمیٹ کے بغیر گاڑی نہیں چلاتے۔ انہوں نے مہاراشٹرا پولیس کی ستائش کی۔