ٹریڈ ڈیل نہ ہونے کا قوی اندیشہ: برطانوی وزیر اعظم

   

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی ڈیل نہ طے پانے کے امکانات سے خبردار کر دیا ہے۔ برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ کمپنیاں اور افراد اس پیش رفت کے لیے تیار ہو جائیں۔ پوسٹ بریگزٹ ڈیل کے تحت ای یو اور برطانیہ کے مابین ماہی گیری کے قوانین، مسابقت کے قواعد اور بریگزٹ پر عملدرآمد کے حوالے سے اختلافات برقرار ہیں۔ اس ڈیل کو حتمی شکل دینے کی ڈیڈ لائن 31 دسمبر ہے۔ حکام نے اس تعطل کو ختم کرنے کے لیے اتوار تک کی مہلت مانگی ہے۔