نارائن کھیڑ ۔ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی بلدیہ نارائن کھیڑ کے احاطہ میں بلدیہ کی جانب سے 2 نئے خریدکردہ ٹراکٹروں کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں کو بتایا گیا کہ ایس ڈی ایف فنڈس کی جانب سے 10 لاکھ کے ذریعہ محلہ ، رام ویلاس میں سی سی سڑک کے تعمیری کام شروع کیا گیا ۔ مستقر نارائن کھیڑ کے تمام محلوں میں سی سی سڑکوں کے تعمیری کام جاری ہے ۔ مشن بھگیرتا کے تحت گھر گھر کو پینے کا پانی ہر روز سربراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی کے تمام مواضعات میں ترقیاتی کام انجام دئے گئے ۔ گذشتہ 70 سال میں کانگریس اور تلگودیشم کے منتخبہ ارکان اسمبلی نے اس حلقہ کو کچھ ترقی نہیں دے سکے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے چیف منسٹر بننے کے بعد تاحال تلنگانہ میں 52 اقامتی اسکول کی عمارتیں تعمیر کی گئیں ۔ ان میں طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ اس حلقہ میں 54 تانڈوں ایس ٹی کو گرام پنچایت کا درجہ دیا گیا ۔ اس حلقہ کی ترقی کیلئے 35 کروڑ خرچ کئے گئے ۔ مزید 20 کروڑ کا نیا پیاکیج اس سال کیلئے منظور کیا گیا ہے ۔ اس رقم سے حلقہ کی ترقی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ چیرمین بلدیہ نجیب وائس چیرمین پرشورایم مقامی کونسلرس ٹی آر ایس قائدین سرکاری عہدیدار عوام موجود تھے ۔